[]
ریاض ۔ کے این واصف
ریاض شہر میں عوام کو سستے دام سفری سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک ہجوم کم کرنے کی خاطر شہر میں میٹرو اور بس سروس کا جال پھلایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاض رائل کمیشن نے کہا ہے کہ ریاض بس سروس کا چوتھا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض بس سروس کے چوتھے مرحلے میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بسوں کے ٹکٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ایک ماہ کا پاس 140 ریال اور ایک ہفتے کا 40 ریال میں دستیاب ہو گا۔
ریاض شہر میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت بس سروس شروع کی گئی ہے۔
اس کا مقصد دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو عمدہ بنانا ہے۔ اس کے لیے اعلی ترین تیکنیکی معیار اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے کام لیا جا رہا ہے۔نئی پالیسی کی بدولت ریاض کا ماحول بہتر ہو گا۔ یہاں بسوں نے تقریبا 6 لاکھ 31 ہزار چکر لگائے۔رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ سال رواں 2023 کے مارچ میں ریاض بس سروس سے 63 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔
ریاض بس سروس کے چوتھے مرحلے میں بسوں کے روٹس 40 ہو گئے ہیں۔ 614 بسیں 1632 سے زیادہ بس اڈوں اور سٹینڈز سے گزریں گی۔ریاض بس سروس 1900 کلو میٹر طویل نیٹ ورک کے 70 فیصد حصے کو کور کرے گی۔ریاض بس سروس منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ سال رواں کے آخر تک باقی ماندہ مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔
ریاض بس سروس کے چوتھے مرحلے میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ریاض بس سروس ای گیٹ www.riyadhbus.sa سے مسافر حضرات بس روٹس اور ٹکٹوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ریاض بس سروس نے مسافروں کے لیے “بطاقہ درب” کے نام سے بس کارڈ کی سہولت مہیا کی ہے۔ جسے بس اڈوں اور ٹکٹ فروخت کرنے والی ایجنسیوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ریاض بس سروس کے تحت مسافروں کو چار ریال میں دو گھنٹے والا ٹکٹ، تین روز ٹکٹ 20 ریال، سات روزہ ٹکٹ 40 ریال اور 30 روزہ ٹکٹ 40 ریال میں مہیا ہو گا۔