مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی تبدیلی! 20 سال بعد سنجے راؤت کے گھر پہنچے راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے اورسنجے راؤت کی دوستی کی طویل تاریخ رہی ہے۔ دونوں کئی بار ایک دوسرے کے سیاسی نظریات پرمتصادم ہوچکے ہیں لیکن ذاتی سطح پر ان کے رشتے ہمیشہ برقرار رہے۔ طویل عرصے بعد راج ٹھاکرے کا سیدھے گھر جاکر سنجے راؤت کی خیریت دریافت کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ایم این ایس سربراہ ذاتی تعلقات کے حوالے سے آج بھی حساس ہیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں وہ پوری طرح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *