[]
کانگریس کے ’وچن پتر‘کے مطابق خواتین کو ناری سمان ندھی کے طور پر ماہانہ 1500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ گھریلو گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔ اندرا گرہ جیوتی یوجنا کے تحت 100 یونٹ تک بجلی مفت اور 200 یونٹ نصف شرح پر دی جائے گی۔ ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم 2005 نافذ کی جائے گی۔ کسانوں کو آبپاشی کے لیے پانچ ہارس پاور تک مفت بجلی دی جائے گی۔ کسانوں کے بجلی کے بقایا بل معاف کیے جائیں گے۔ کسانوں کی تحریک اور بجلی سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد واقعات واپس ہوں گے۔
مدھیہ پردیش کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی اور 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی نئی حکومت کے حوالے سے تصویر واضح ہو جائے گی۔