
تارک راما راؤ کا طنزیہ شعر کے ذریعے سیاسی پیغام — “یہ ظلم اور جھوٹ کی دستار رہے گی کب تک…”
بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نکالے گئے ایک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں موجودہ سیاسی حالات پر طنز کیا۔
انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ایک شعر پڑھا:
“یہ ظلم اور جھوٹ کی دستار رہے گی کب تک،
یہ ریت کی دیوار رہے گی کب تک۔”
اس شعر کے ذریعے کے ٹی آر نے سیاسی منافقت اور اقتدار کی ناپائیداری پر سوال اٹھایا۔ ان کے اس ادبی انداز نے سامعین میں جوش و خروش پیدا کر دیا، اور نعرے بازی کے درمیان مجمع نے ان کے اشعار پر تالیاں بجا کر داد دی۔
تارک راما راؤ نے کہا کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور سچائی کی بنیاد پر سیاست کا وقت آ چکا ہے۔
