شام: حرم حضرت زینبؑ کے امام جماعت کی شہادت، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں حرم حضرت زینبؑ کے امام جماعت اور شام میں شیعہ علما کونسل کے رکن شیخ فرحان المنصور کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شیخ فرحان المنصور گزشتہ ہفتے دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینبؑ میں ہونے والی بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

داعش نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس کے عناصر نے شیخ فرحان المنصور کی گاڑی کے اندر ایک دستی ساختہ بم نصب کیا اور اسے دھماکے کے ذریعے اڑا دیا۔

شیخ فرحان المنصور حرم حضرت زینبؑ کے خطیب اور امام جماعت تھے اور شام میں شیعہ اسلامی علما کونسل کے رکن بھی تھے۔

دوسری جانب شام کی وزارت اوقاف نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قابل نفرت اقدام ہے جو معاشرے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کے حملے سول امن کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور ان کا مقصد شام کے عوام کے اتحاد کو کمزور کرنا اور سماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *