بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے کا انتخابی منشور جاری، ایک کروڑ سرکاری نوکریوں، مفت علاج اور 4 نئے ہوائی اڈوں کا وعدہ

خواتین کے لیے بھی منشور میں خصوصی وعدے کیے گئے ہیں۔ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت خواتین کو دو لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ خواتین کو ’لکھ پتی دیدی‘ بنانے کی اسکیم پر زور دیا گیا ہے، تاکہ خواتین مالی طور پر خود کفیل بن سکیں۔

صحت کے شعبے میں این ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے ہر منظور شدہ ضلع میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ایک عالمی معیار کی ’میڈی سٹی‘ بھی بنائی جائے گی، جہاں جدید علاج کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ بہار اب علاج کے لیے دوسرے صوبوں پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ دوسری ریاستوں کے مریض یہاں علاج کے لیے آئیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *