
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الانبار کے ایک سینئر سیاست دان محمد العبیدی نے خبردار کیا ہے کہ شام کے الهول کیمپ میں موجود بیس ہزار سے زائد تربیت یافتہ داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد عراق کے اندر سیکیورٹی اور امنیت کو کمزور کرنا ہے۔ العبیدی کے مطابق، داعش کے یہ عناصر اس تنظیم کی چوتھی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور مکمل طور پر جدید اسلحے اور تربیت سے لیس کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی جولانی کے دہشت گرد نیٹ ورک اور امریکی افواج کے درمیان ہم آہنگی کے تحت جاری ہے، اور اسے دہشت گردوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے بہانے کے طور پر انجام دیا جا رہا ہے۔
