اے پی کے ضلع چتور میں دو بسوں میں تصادم۔20مسافرین زخمی

حیدرآباد: اے پی کے ضلع چتور میں دو بسوں میں ہوئے تصادم میں 20مسافرین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ضلع کے پونگنور منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں بسیں موڑ مڑرہی تھیں۔اسی دوران یہ دونوں بسیں ایک دوسرے سے متصادم ہوگئیں جس کے نتیجہ میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوگئے۔

خوش قسمتی سے کوئی شدیدزخمی نہیں ہوااور معمولی زخمی مسافروں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ کے وقت دونوں بسوں میں مجموعی طور پر 48 مسافر سوار تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہمیں فالو کریں


Google NewsGoogle News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *