
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ 10 نومبر کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ وہ کولمبو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 میں خطاب کریں گے۔
سری لنکا کی وزارت سائنس و ٹکنالوجی کی جانب سے گِٹس سری لنکا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراولا حلمی نے کے ٹی آر کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ اجلاس 10 سے 12 نومبر تک کولمبو کے دی کنگس بری ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ کے ٹی آر اس میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔
اس بین الاقوامی سمٹ میں اختراع ، ڈیجیٹل تبدیلی اور علاقائی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
دنیا بھر سے پالیسی ساز، صنعت کار اور ٹکنالوجی لیڈراس گلوبل اکنامک اینڈ ٹکنالوجی سمٹ 2025 میں شرکت کریں گے۔
