منی پور حکومت نے موبائل انٹرنیٹ پر پابندی میں توسیع کی

[]

امن و امان برقرار رکھنے، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے منصوبوں اور سرگرمیوں کو ناکام بنانے، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنےکے لئےاس اقدام کی ضرورت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

منی پور حکومت نے موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو اگلے پانچ دنوں یعنی 16 اکتوبر تک بڑھا دیا۔ ریاست کے چورا چاند پور میں 3 مئی کو تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد منی پور حکومت نے انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگا دی تھی۔

منی پور میں گورنر، گورنر سکریٹریٹ، وزراء، ایم ایل اے، فوج، سکیورٹی اہلکاروں، پولس اور سرکاری افسران کو الگ الگ احکامات جاری کرکے موبائل انٹرنیٹ خدمات فراہم کی گئیں۔ میڈیا اور عام لوگوں کے لیے انٹرنیٹ کی پابندیاں اب بھی جاری ہیں۔

داخلہ کمشنر ٹی رنجیت سنگھ نے بدھ کے روز جاری کردہ حکم نامہ میں کہا کہ منی پور کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے مطابق تشدد جیسے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ عوامی تصادم، منتخب اراکین کی رہائش گاہوں پر ہجوم کی کوششیں، تھانوں کے سامنے شہری احتجاج وغیرہ کی اب بھی اطلاع دی جا رہی ہے.

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر عوامی جذبات کو بھڑکانے والی تصویریں، نفرت انگیز تقاریر اور ویڈیو پیغامات نشر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے منی پور میں امن و امان کی صورتحال پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے منصوبوں اور سرگرمیوں کو ناکام بنانے، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور سرکاری/نجی املاک کو کسی بھی قسم کے نقصان یا خطرے کو روکنے کے لیے، عوامی مفاد میں، یہ خاطر خواہ اقدام کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *