تباہ ہونے والے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی، القسام بریگیڈ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن انسانیت اور اخلاق کی زبان سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں لہذا ہم اس زبان میں بات کریں گے جو وہ دشمن سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ صہیونیوں کی نسل پرستانہ جنایتوں کی وجہ سے غزہ کے رہائشیوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صہیونیوں کی جانب سے تباہ کئے گئے ہر گھر کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو پھانسی دی جائے گی۔

آج گیند دشمن کے کورٹ میں ہے اس کے بعد ہر قسم کے نتیجے کے حوالے سے عالمی برادری کے سامنے صہیونی حکومت جوابدہ ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *