دارالعلوم دیوبند میں افغان وزیر مولانا امیر خان متقی کا پرتپاک استقبال، حدیث کی سند حاصل، اب ’قاسمی‘ کہلانے کے حقدار

دیوبند: افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی ہفتہ کو ہندوستان کے ممتاز دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی نگرانی میں اس موقع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، امیر متقی کا قافلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے دہلی سے روانہ ہوا اور دوپہر تقریباً بارہ بجے دیوبند پہنچا۔ ان کے استقبال کے لیے 15 ممتاز علما کو مامور کیا گیا تھا۔ دارالعلوم کی وسیع و عریض گول لائبریری میں ان کا خیرمقدم کیا گیا، جہاں علما نے ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات ظاہر کیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *