صیہونی زنجیریں ٹوٹنے لگیں؛ فلسطینی اسیروں کی آزادی کا سفر شروع!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جیل انتظامیہ نے گزشتہ شب سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے، جو غزہ جنگ بندی معاہدے اور ٹرمپ پلان کے تحت رہا کیے جانے والے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کو مقبوضہ فلسطین کی پانچ مختلف جیلوں سے نکال کر ایک مرکزی مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں آزادی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، ۲۵۰ قیدی جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور ۱۷۰۰ دیگر فلسطینی جو “طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے بعد گرفتار کیے گئے تھے، رہائی کی فہرست میں شامل ہیں۔

ادھر فلسطینی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کا عمل پیر کی صبح بغیر کسی رسمی تقریب کے خاموشی سے مکمل کیا جائے گا۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے دباؤ اور عالمی مطالبات کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، تاہم تل ابیب اب بھی قیدیوں کی رہائی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *