کھیت مزدوروں کے ساتھ راہل گاندھی کی بات چیت، کانگریس کی حساسیت کی علامت: ملکارجن کھڑگے

[]

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کا ٹریکٹر چلاتے ہوئے کھیتوں میں جانا اور کھیت مزدوروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کے ساتھ بات چیت کرنا اس حقیقت کی علامت ہے کہ کانگریس کسان دوست اور اناج فراہم کرنے والوں کے تئیں حساس ہے۔

راہل گاندھی آج صبح ہریانہ میں سونی پت کے نزدیک گوہانہ کے کھیت پر پہنچے اور کھیت مزدوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دھان کی بوائی کی۔ انہوں نے چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور کھیت کے مزدوروں سے بات چیت بھی کی۔ ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی کے کھیت مزدوروں کے ساتھ اس طرح بات چیت کے بعد یہ تبصرہ کیا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، “ہمارا فخر، ہندوستان کے کسان۔ ہمیں لوگوں کو متحد کرنا ہے، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ آج ہریانہ کے سونی پت میں راہل گاندھی نے ہمارے اناج دینے والے کسانوں اور محنت کش کھیت مزدوروں کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ کانگریس پارٹی کی حساسیت کا مظہر ہے۔”

کانگریس کے مواصلاتی سربراہ جے رام رمیش نے کہا، “بھارت جوڑو یاترا کا ایک اہم موضوع کسانوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود تھا۔ راہل گاندھی ہمیشہ ان کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے آج صبح ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گوہانہ کے نزدیک کسانوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *