شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیئے

[]

دمشق: فلسطین اور لبنان کے بعد اب شام کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، 5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے بم حملے میں اسرائیلی فورسز کی گاڑی کو تباہ ہو گئی ہے، جبکہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے کئے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شام کی جانب سے کئے گئے حملوں پر اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں براہ راست مداخلت کی تو فوجی جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں براہ راست مداخلت کی تو وہ ڈرون اور میزائل داغنے سمیت فوجی آپشن کے ذریعے جواب دیں گے۔ الحوثی نے کہا جب غزہ کی بات آتی ہے تو وہ ریڈلائن ہے ہم غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ تعاون اور کے لیے تیار ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *