راہل گاندھی کا کولمبیا میں کمیونا ٹریس کا دورہ، جہاں تشدد کی جگہ اب فن و ثقافت غالب ہے… دیکھیں ویڈیو

میڈیلن، کولمبیا: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اپنے جنوبی امریکہ کے دورے کے دوران کولمبیا کے شہر میڈیلن میں واقع کمیونا ٹریس کا دورہ کیا، جو کبھی تشدد، گینگ وار اور فوجی کارروائیوں کا مرکز تھا لیکن اب فن، ثقافت اور سماجی تبدیلی کی علامت بن چکا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایک ویڈیو شیئر کر کے اس کی اطلاع دی۔

کمیونا ٹریس ماضی میں کولمبیا کے سب سے خطرناک علاقوں میں شمار ہوتا تھا، آج دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے گریفیٹی، موسیقی اور مقامی فنکاروں کی تخلیقات کا مرکز بن چکا ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی، ان کی کہانیوں کو سنا اور ان کے فن کو سراہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *