[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدر نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف “طوفان الاقصی” آپریشن کے بعد صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے واشنگٹن کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
صہیونی چینل کان کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔
دراین اثناء فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے صہیونی حکومت کو غزہ پر جارحیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے نتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واشنگٹن کی حمایت پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے لئے حمایت کا اعادہ کیا تھا۔