اتراکھنڈ میں بارش اور بادل پھٹنے سے تباہی، 15 ہلاک، 16 لاپتہ، ہریدوار میں ریلوے ٹریک پر گرا ملبہ

سب سے زیادہ تباہی ضلع دہرادون میں دیکھی گئی ہے جہاں 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نینی تال اور پتھوڑاگڑھ میں ایک ایک شخص کی جان گئی ہے۔ دہرادون کے سہسردھارا، مالدیوتا، سنتلا دیوی اور دالن والا علاقے شدید متاثر ہوئے۔ سہسردھارا میں 192 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مالدیوتا میں 141.5 ملی میٹر، ہاتھی برکلا اور جولی گرانٹ میں 92.5 ملی میٹر اور کالسی میں 83.5 ملی میٹر بارش درج ہوئی۔

مسلسل بارش اور طغیانی کے سبب دہرادون-مسوری روڈ سمیت کئی اہم سڑکیں بہہ گئیں، متعدد پل ٹوٹ گئے اور آمدورفت کے ذرائع منقطع ہو گئے۔ پولیس نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال اپنی جگہ پر ہی رہیں اور راستے کھلنے تک غیر ضروری سفر نہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *