نیویارک میں ایران اور عرب ممالک کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، عراق

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوحہ میں ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اس موقع پر تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران، عراق اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان ایک مشترکہ نشست منعقد کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *