
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کو “مجرمانہ، نہایت خطرناک اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری پر براہ راست حملہ اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ فلسطین اور مغربی ایشیا میں صیہونی مظالم پر خاموشی پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
یاد رہے قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی میڈیا ‘کان’ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے کی گئی۔
