میلادالنبیؐ جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک نوجوان گرفتار (ویڈیو)

قنوج(یوپی) (پی ٹی آئی) میلادالنبیؐ جلوس کے دوران یہاں فلسطینی پرچم لہرانے پر دونوجوانوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ ایک کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرے کو بچوں کی جیل بھیج دیا جائے گا۔

سرکل آفیسر (سٹی) ابھیشیک پرتاپ نے بتایا کہ قنوج کے گرسہائے گنج علاقہ میں میلاد جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

دوران تحقیقات ملزمین کی شناخت 20 سالہ شعیب اور ایک 16 سالہ لڑکے کی حیثیت سے کی گئی۔ اتوار کے دن ان کے خلاف کیس درج ہوا۔ پتہ چلایا جارہا ہے کہ ان دونوں کو فلسطینی پرچم کہاں سے ملا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *