
تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں اینٹی کرپشن بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے دو عہدیداروں کو 3.50 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
۔اطلاعات کے مطابق بھدراچلم فارسٹ ڈویژنل آفیسر سجاتا اور ڈپٹی رینج آفیسر بھکیا کرشنا نے غیر قانونی طور پر جنگلاتی درختوں کی کٹائی کے کیس میں شکایت کنندہ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا،
جس کے بعد 3.50 لاکھ روپے پر معاملہ طے پایا۔متاثرہ شخص کی شکایت پر اے سی بی نے جال بچھاتے ہوئے دونوں عہدیداروں کو رشوت لیتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
