سعودی عرب کے کئی علاقے آج جمعرات سے اتوار تک بارش کی زد میں 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں مجموعی طور پر موسم گرما ختم نہیں ہوا لیکن ماہ روان کی آغاز سے گرمی کی شدت باقی نہیں رہی۔ اکتوبر شروع ہونے کے باوجود سرما کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں بارش ہی گرمی سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔

 

درین اثنا سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج جمعرات 5 اکتوبر سے اتوار 8 اکتوبر 2023 تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے ٹوئٹر(ایکس) اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ عسیر اور جازان میں جمعرات سے اتوار تک بارش کی توقعات ہیں۔

 

موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ خلیج عرب کے ساحلی علاقوں میں جمعرات اور جمعے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سمندر میں لہریں 2.5 میٹر اونچی اٹھیں گی جبکہ ساحلی علاقوں میں گردوغبار بھی چھایا رہے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *