
حیدرآباد ۔تلنگانہ میں آر ٹی سی بس ڈرائیوروں کے لیے موبائل فون رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آر ٹی سی انتظامیہ کے
مطابق یکم سے 30 ستمبر تک تجرباتی طور پر منصوبہ ریاست کے 11 ڈپوؤں میں نافذ رہے گا جہاں ڈرائیور ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے اپنے موبائل فون ڈپو مینیجر کے حوالے کریں گے اور ڈیوٹی مکمل ہونے کے بعد ہی واپس لیں گے۔ اگر کسی ڈرائیور کو فوری اطلاع دینا ہو تو اس کے لیے کنڈکٹر کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کے تمام 97 ڈپوؤں میں اسے لاگو کرنے پر غور کیا جائے گا۔
