72 فیصد صہیونی جنگ غزہ کے خاتمے کے خواہاں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو حکومت کی غزہ کے بارے میں حکمت عملی کی مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی عوام کی اکثریت جنگ کے خلاف ہے۔

ایک حالیہ رائے شماری میں انکشاف ہوا ہے کہ 72 فیصد اسرائیلی عوام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کے حق میں ہیں۔

عبرانی روزنامہ معاریو نے رپورٹ دیا ہے کہ یہ سروے اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑھتے عوامی عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق، 62 فیصد صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور ان کی کابینہ پر اعتماد نہیں کرتے۔

سروے سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ کے تسلسل کو نقصان دہ سمجھتی ہے اور قیدیوں کی رہائی کے بدلے فوری جنگ بندی کی خواہش مند ہے۔

یہ نتائج اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ اسرائیلی عوامی رائے اور نتن یاہو حکومت کی جنگی پالیسیوں میں گہرا تضاد پایا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *