
کے این واصف
اصناف سخن گوئی کا اجلاس بروز ہفتے صبح 30-10 بجے 23 اگسٹ 2025 کو نیو گورنمنٹ کالج گولکنڈہ (فار گرلز) میں منعقد ہوگا۔ کنوینر انجمن ریختہ گویان ڈاکٹر حمیرہ سعید کے مطابق اجلاس پروفیسر سری لکشمی صدارت کریں گی جبکہ پروفیسر آمنہ تحسین شعبہ مطالعات نسواں مانو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ اراکین انجمن اصناف سخن حمد، نعت، انشائیہ، ڈراما، افسانہ اور نظمیں پیش کریں گے۔
