عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کا سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران کا دورہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر نے “قاسم الاعرجی” کے دورہ تہران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی سلامتی کے مشیر آج ایک وفد کی سربراہی میں تہران روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ایران اور عراق کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے عمل کی پیروی کی جاسکے۔

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر کے حکم پر کیا گیا ہے۔

قاسم الاعرجی کے ساتھ اس دورے میں کردستان ریجن کے وزیر داخلہ ریبر احمد اور اعلی سیکورٹی حکام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تہران اور بغداد کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کے مطابق ایران اور کردستان ریجن کی سرحدوں پر موجود دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر غیر مسلح کرکے سرحدی مقامات سے دور منتقل کرنا قرار پایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *