ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں بڑا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 25 کلو بارود برآمد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “قدس ہیڈ کوارٹرز کے جوانوں نے دیگر سکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے تعاون سے صوبے کے شمال اور جنوب میں دہشت گردوں کے دو محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے جو خودکش اور تخریبی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران تقریباً 25 کلو گرام بارودی مواد اور دھماکا خیز آلات برآمد کیے  گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *