کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

[]

نئی دہلی _ یکم اکتوبر ( اردولیکس) مرکز کی بی جے پی حکومت جو پچھلے کچھ مہینوں سے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 10 اور 20 روپے کی کمی کر رہی تھی، اچانک اس کو بڑھا کر 200 روپے سے زیادہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کی قیمت 209 روپے بڑھ کر 1731.50 روپے ہو گئی۔ یہ کولکتہ میں 1839.50 روپے، چنئی میں 1898 روپے اور ممبئی میں 1684 روپے ہے۔ ملکی تیل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

دریں اثناء گھریلو صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے راحت ملی۔ کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گھریلو مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں پہلے ہی 200روپے کی کمی کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *