آزادی کا اتسو” تقریب میں جناب سید جعفر حسین کو شرکت کی دعوت

“آزادی کا اتسو” تقریب میں جناب سید جعفر حسین کو شرکت کی دعوت۔

حیدرآباد۔12/اگست(سفیرنیوز/صدائے حسینی)ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن(WELCARE INDIA SOCIAL WELFARE FOUNDATION) کی جانب سے “آزادی کا اتسو سیوا اور سنکلپ سماروہ” کے عنوان سے خدمت عزم اور قومی جذبے کا جشن اور ایوارڈ تقسیم تقریب 18 اگست کو تلنگانہ سرسوتھا پریشد آڈیٹوریم، کنگ کوٹی، تلک روڈ بوگل کنٹہ حیدرآباد میں دوپہر 1 بجے تا شام 4 بجے منعقد ہوگی۔اس سلسلہ میں آج دفتر روز نامہ صدائے حسینی پرانی حویلی میں جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی سے منتظمین سید طاہر حسین ڈائرکٹر،میر حسن علی خان(مجو)ڈائرکٹر و صدر تلنگانہ،
کوآرڈینیٹر سید فیاض حسین،میر محمد علی خاں رضوی(نائب صدر تلنگانہ)،آغا دلاور علی شیرازی(جوائنٹ سکریٹری نے ملاقات کرتے ہوئےتقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *