پارلیمنٹ میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن کا ہنگامہ، 124 سالہ مِنتا دیوی کی ٹی شرٹ پہن کر احتجاج

ڈمپل یادو نے کہا، ’’اگر ہم ابھی ان دھاندلیوں کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے؟ جمہوری نظام کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لیں۔‘‘ ان کے مطابق بی جے پی عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

راجیہ سبھا میں بھی اس مسئلے پر شور ہوا اور کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ مسلسل ہنگامے کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں زیرِ بحث آنے والے کئی بلوں پر بات نہ ہو سکی۔ پیر کو بھی یہی صورتحال رہی، جب آٹھ بل بغیر بحث کے ہی منظور کر لیے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *