[]
حیدرآباد _ 29 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کے ٹی وی چینل پر ہوئے مباحثہ میں اس ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے دو قائدین کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔ دونوں قائدین کو لائیو شو میں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے
بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے مقبول ٹاک شو “کل تک” کے لائیو پروگرام میں یہ واقعہ پیش آیا۔جس کی میزبانی سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کی تھی بتایا گیا ہے کہ اس لائیو پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر افنان اللہ نے شرکت کی تھی کسی بات پر ان دونوں کے درمیان ٹی وی کے لائیو شو میں جھگڑا ہوگیا
۔اور یہ دونوں اپنی نشست سے اٹھ کر ایک دوسرے کا گریبان پکڑ لیا اور مار پیٹ شروع کردی ۔ اینکر
جاوید چوہدری نے بمشکل ان دونوں کو چھڑوایا۔
Live TV Debate in Pakistan Turns Heated as Party Workers Clash Over Imran Khan’s Leadership pic.twitter.com/CrxoGVpN8E
— Warpaint Journal (@WarpaintJournal) September 28, 2023