
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈز نے ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کے علاقے طُفّاح میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ کارروائی مزاحمتی محاذ کی اسرائیلی افواج کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کے طور پر پیش کی جارہی ہے۔
