[]
نئی دہلی: ریاست گجرات میں پیش آئے عجیب عجیب و غریب واقع میں لوگ سڑک پر ہیرے ڈھونڈنے لگے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے سورت میں واقع ورچہ علاقے میں ہیروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک تاجر کا ہیروں کا پیکٹ سڑک پر گر پڑا، اطلاع عام ہوتے ہی لوگ اس سڑک پر پہنچ گئے اور وہ سڑک پر کروڑہا روپے کے ہیرے ڈھونڈنے لگے جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سڑک پر ہیروں کو تلاش کرتے ہوئے لوگ مٹی بھی اٹھاتے دیکھے گئے
اس دوران ارون نامی شخص کو ایک ہیرا بھی ملا لیکن وہ امریکی ڈائمنڈ یعنی نقلی ہیرا بتایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ہیرا آرٹیفیشل جیولری میں استعمال ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس تاجر کے ہیروں کی پیکٹ گری دراصل وہ نقلی ہیرے تھے
اور سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ وہ اصلی ہیرے تھے جس کے بعد لوگ ہیروں کی تلاش میں جمع ہو گئے۔
ये हीरे ढूंढने की मशक्कत है!
दरसल, सूरत में हीरों का पैकेट सड़क पर गिर जाने की अफवा फैल गई
और फिर लोग हीरे की खोज करने लगे
कुछ लोगों को हीरे मिले भी….लेकिन अफसोस…वो नकली थे…#Diamonds #Surat #jewellery pic.twitter.com/uaKg4A5Rlk
— Archana Pushpendra (@margam_a) September 25, 2023