[]
نظام آباد 25/ ستمبر (اردو لیکس)ہرمسلمان کی یہ دلی خواہش اور تمنا ہوتی ہے کہ وہ اپنی ان گناہ گار آ نکھوں سے اللہ کے گھرخانہ کعبہ کا دیدار کرے اور نبی کے روضہ اقدس پرحاضری دے اورروبروہوکردرودوسلام کا نذرانہ پیش کرے
اسی ضمن میں شہرنظام آ باد کے جواں سال عالم دین سلگتے ہوئے مسائل پر اپنی تحریروں اور تقریروں سے پہچانے جانے والے اردو ادب کے قلمکار ادارہ مظہر العلوم کے مائنازسپوت جمعیت علماء کی متحرک وفعال جنرل سکریٹری مولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی آ نے والی جمعہ کو ان شاءاللہ اس مقدس سفر عمرہ پر اپنے چند قریبی قابل ترین علماء کرام کے ہمراہ جارہے ہیں
مسجداسلامیہ کمیٹی کے ذمہ داران واہلیان محلہ نے خوشی ومسرت کے اس عظیم موقع پر مولانا کے مکان پہونچ کرمبارکباددی اورتہنیت پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں کی گذارش کی اس موقع پرالماس خان معراج علی یوسف آ رزو عبدالقدیرسیدمحمدعبدالجلیل محسن شہباز محمود بھائی ودیگرموجودتھے