تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 28 دہشت گرد گرفتار

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت اطلاعات کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں بیک وقت 30 مقامات پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے امام زمان (ع) کے گمنام سپاہیوں نے 28 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔

بسمہ تعالی

حضرت امام حسن عسکری علیہ السّلام کی شہادت کے موقع پر تعزیت، ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے امام خمینی اور شہدائے دفاع مقدس کی پاک ارواح کو سلام پیش کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مکتب دفاع مقدس کے شاگردوں اور امام زمان (ع) کے گمنام سپاہیوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تہران کے مختلف مقامات پر 30 دھماکوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے اور اس میں ملوث 28 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دھماکوں کا مقصد گذشتہ سال کے فسادات کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مقامات پر دہشت پھیلانا، عوام میں مایوسی ایجاد کرنا اور بیرون ملک ایران کا امیج خراب کرنا تھا۔

اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے کام کرنے والے سربازوں نے حالیہ دنوں میں تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو تباہ کیا ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور شام، افغانستان، عراق اور پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کا طریقہ واردات تکفیری تنظیموں سے زیادہ پیچیدہ اور صہیونی حکومت سے شباہت رکھتے ہیں۔ دہشت گردوں کے جرائم میں جز وقتی روابط، خفیہ اداروں کے افسران کو فریبکاری، غیر ملکی سوشل میڈیا سے استفادہ کرنا، روابط کے لئے کئی واسطوں سے لوگوں سے رابطہ برقرار کرنا اور ضروری کاغذات پر دسترسی کے لئے جعلی کام کرنے والوں سے رابطہ کرنا شامل ہیں۔

ان کاروائیوں کے ذریعے برامد کرنے والے آلات میں بم دھماکہ خیز مواد، امریکی ساختہ خودکش جیکٹ، سیٹلائٹ سے رابطے کے آلات، عراقی کردستان میں استعمال ہونے والے موڈیم اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔

خفیہ ایجنسیوں کی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر پر چھاپہ مارا گیا اور گمنام سپاہیوں نے اپنی جان پر کھیل کر تخریب کاری کا منصوبہ بروقت ناکام بنادیا۔ اگر تخریب کاری ہوجاتی تو اردگرد کے مکانات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کاروائی کے دوران دو سپاہی زخمی ہوگئے۔

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے میں تعاون کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ زخمی سپاہیوں کی شفایابی کے لئے دعا کریں اور مشکوک افراد یا اشیاء دیکھنے کی صورت میں 113 پر وزارت اطلاعات کو فورا خبر دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *