ایران سے آئی اے ای اے معائنہ کاروں کی واپسی، جنگی صورت حال کے بعد معائنہ معطل

یہ فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگی صورت حال اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ‘آئی اے ای اے’ کا کہنا ہے کہ کچھ معائنہ کار پہلے ہی واپس بلا لیے گئے تھے، جبکہ باقی ٹیم کو اب جنگی حالات کے پیش نظر ایران سے نکال لیا گیا ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ معائنہ کاروں کی ٹیم جمعہ کے روز بحفاظت ویانا روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، جن کے بعد امریکہ نے بھی شدید بمباری کی۔ ان حملوں میں بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے، جو پہاڑوں کے نیچے اور محفوظ بنکروں کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جنگی کارروائیاں 24 جون تک جاری رہیں، جس کے دوران معائنہ کاروں کے لیے اپنا کام جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *