ناگپور میں بارش کا قہر _ 5 افراد ہلاک ؛ سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا

[]

ناگپور _ 24 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ہفتہ کو صرف 4 گھنٹے میں  100 ملی میٹر بارش ہوئی۔جس کی وجہ سے 5 افراد کی موت ہوگئی ۔امباری جھیل اوور فلو ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ جس سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سڑکوں پر ہر طرف پانی ہی پانی بہہ رہا تھا کشتیوں کی مدد عوام کو بچایا گیا۔سریندر گڑھ میں ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون کے گھر میں پانی داخل ہو چکا تھا۔ فالج کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتی تھی۔ ریسکیو ٹیم کو صبح خاتون کی لاش ملی۔ اس کے علاوہ مزید تین افراد کی موت ہوئی ہے۔

گٹی کان کے علاقے سے گھر  میں تنہا رہنے والی خاتون کی نعش ملی۔ اس کے گھر میں بھی پانی داخل ہو گیا تھا۔ پنچ شیل چوراہے کے قریب نالے سے ایک شخص کی نعش ملی۔ میڈیکل کالج کے گڑھے سے چائے فروش کی نعش ملی۔

 

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ آپریشن کر رہی ہیں۔ اب تک تقریباً 500 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ گونگے بہرے بچوں کے سکول سے 70 بچوں کو بچایا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے فوج کے دو یونٹ بھی پہنچ گئے ہیں۔

 

عارضی کیمپوں میں رہنے والوں کو خوراک اور ضروری اشیاء بھی دی جا رہی ہیں۔ سکول اور کالج بند رہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے لیے اورنج الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

 

بارش کی وجہ سے ناگپور ریلوے اسٹیشن 3 سے 4 فٹ پانی سے بھر گیا۔ جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ اس بحران کے باوجود ٹرینوں کی آمدورفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ کوئی ٹرین بھی منسوخ نہیں ہوئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *