ہندوستان کے خلاف کینڈا کے الزامات پر امریکہ کو سخت تشویش

[]

نیویارک/ٹورنٹو: کینڈا میں ایک خالصتانی علٰحدگی پسند کی ہلاکت پر وزیراعظم کینڈا جسٹن ٹروڈ کے ہندوستانی پر انگلی اٹھانے پرامریکہ کو سخت تشویش ہے۔

وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس معاملہ میں واشنگٹن کا اوٹاوا سے قریبی تال میل ہے۔ وہ اس کیس میں جواب دہی کا تیقن چاہتا ہے۔

نیویارک میں جمعہ کے دن پریس کانفرنس سے خطاب میں بلنکن نے کہا کہ امریکہ نے اس مسئلہ پر حکومت ہند سے راست رابطہ قائم کیا ہے اور زیادہ ثمرآور شئے اس کی تحقیقات کی تکمیل ہوگی۔

اسی دوران وزیراعظم کینڈا نے کہا ہے کہ کینڈا ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے کے ”قابل اعتبار الزامات“ کا ثبوت کئی ہفتے قبل ہندوستان کو دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اس انتہائی سنگین معاملہ کی تہہ تک جایاجائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *