مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیوبا کے صدر میخائیل ڈیاز نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کیوبا کے ہی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام جنایت کارانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا مشکل وقت میں کیوبا ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنصیبات پر امریکی حملے سے خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔
انہوں نے مغربی رہنماؤں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
ٹرمپ کے اس غیر قانونی اقدام کے بعد امریکی کانگریس کے رہنماؤں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
