الیکشن کمیشن کی ووٹر آگاہی مہم میں 'چاچا چوہدری اور سابو' بھی

[]

چیف الیکشن کمشنر نے چاچا چودھری کامکس کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر، ایک منفرد پہل’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ نامی ایک کامک بک کا اجراءکیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان، خاص طور پر نوجوان ووٹروں کو بیدار کرنے اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی اپنی مہم میں کامک بک ’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ کو شامل کیا ہے۔

چاچا چودھری کامکس کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر، ایک منفرد پہل’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ نامی ایک کامک بک کا اجراء بدھ کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل کی طرف سے نرواچن سدن میں کیا گیا۔ مسٹر کمار نے کہا کہ کامک بچوں کو انتخابی عمل کا تصور کرنے میں مدد کرے گا اور یہ پرانی نسل کو ان کے پہلے کے دنوں کو پھرسے زندہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق، کامک بک ای سی آئی اور پران کامک کی ایک مشترکہ پہل ہے جسے نوجوانوں کو جمہوریت کے تہوار میں اپنا اندراج کرنے اورحصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مشہور کارٹونسٹ آنجہانی پران کمار شرما کے ذریعہ پیش کردہ معروف کارٹون کردار چاچا چودھری، سابو، بلو کو دکھایا گیا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور پران کامکس کی مشترکہ پہل ہے۔ سی ای سی راجیو کمار کے مطابق، کامک آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی منفرد اور متعلقہ ہے۔ کمیشن کی ریلیز میں کہا گیا، “چاچا چوہدری اور سابو کے کردار تمام نسلوں کے قارئین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے دلفریب مکالموں اور بات چیت سے شائقین کومسحور کیا اور گرمجوشی اور پرانی یادوں کوتازہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *