احمد آباد طیارہ حادثہ: کانگریس کی امت شاہ پر تنقید، ’قسمت کا ذکر کرنے کے بجائے جوابدہی کی بات کرتے تو بہتر ہوتا‘

احمد آباد میں پیش آئے ہولناک طیارہ حادثے پر جہاں پورا ملک سوگوار ہے، وہیں اس واقعے پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس پارٹی نے وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر المیے سے نظریں چرانے کا الزام عائد کیا۔

کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے امت شاہ کے بیان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی، جس میں شاہ کہتے ہیں کہ ’’میں ایک بات ضرورت کہنا چاہتا ہوں۔ یہ حادثہ ہے اور حادثہ کو کوئی روک نہیں سکتا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *