وشواس کمار رمیش کا کہنا ہے کہ جب طیارہ فضا میں بلند ہوا تو چند ہی سیکنڈز بعد اسے محسوس ہوا کہ جیسے کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔ پانچ سے دس سیکنڈ بعد محسوس ہوا جیسے جہاز کسی چیز سے ٹکرا گیا ہو۔ پھر اچانک لائٹیں جلنے لگیں اور ایک زور دار دھماکے کے ساتھ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔‘‘
وشواس نے مزید بتایا، ’’میری سیٹ جہاز کے اس حصے میں تھی جو دیوار سے براہ راست نہیں ٹکرایا۔ حادثے کے بعد جب میری آنکھ کھلی، تو میں نے خود کو زندہ پایا، مگر ہر طرف آگ اور دھواں تھا۔ اسی لمحے مجھے محسوس ہوا کہ جہاز کا دروازہ میری طرف سے ٹوٹ چکا ہے۔ میں نے اپنی سیٹ بیلٹ کھولی اور باہر نکلنے کی کوشش کی۔‘‘
