بنگلہ دیش میں رویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر بھیڑ کا حملہ، توڑ پھوڑ کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل

اس واقعہ سے ناراض مقامی لوگوں نے انسانی چین بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد میں بھیڑ نے کچہری باڑی کے جلسہ گاہ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور انسٹی چیوٹ کے ایک ڈائرکٹر کی پٹائی بھی کی۔

بی ایس ایس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے حملے کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ کچہری باڑی کے سرپرست محمد حبیب الرحمان نے بتایا کہ اتھاریٹی نے ناگزیر حالات کی وجہ سے کچہری باڑی میں وزیٹرس کے داخلہ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *