مودی نے 11 برس میں 33 بڑی غلطیاں کیں، کبھی اتنا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا: ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا، ’’11 سال گزر گئے اور ان میں 33 بڑی غلطیاں کی گئیں۔ میں نے پارلیمنٹ میں بھی کئی بار کہا ہے کہ میں نے آج تک ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو مسلسل جھوٹ بولتا ہو، نوجوانوں کو گمراہ کرتا ہو، غریبوں کو سبز باغ دکھا کر ان سے ووٹ لیتا ہو۔ میں 55 برس اقتدار میں رہا ہوں اور 65 برس سے سیاست میں ہوں لیکن ان جیسا کوئی نہیں دیکھا۔‘‘

کانگریس صدر نے مزید الزام عائد کیا کہ وزیراعظم ہر مسئلے پر جھوٹ بولتے ہیں اور جو وعدے کرتے ہیں، ان کو پورا نہیں کرتے۔ جب ان سے سوال پوچھا جاتا ہے تو ان کے پاس کوئی واضح جواب نہیں ہوتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *