جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے عنقریب TRT 2023 کی مفت کوچنگ کا انعقاد

[]

مولانا محمد کاظم الحسنی نایاب صدر جمعیۃ علماء کریمنگر کے مطابق جمعیۃ علماء کی ایک اہم مشاورتی نشست مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، حضرت مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریمنگر نے اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے TSTET 2023 کی مفت کوچنگ کے کامیاب انعقاد پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور بالخصوص فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا

 

جن کی محنتوں اور لگن سے 40 دن کی یہ کوچنگ بلا ناغہ منعقد ہوئی، جناب ماجد صاحب اور مصلح الدین کا بھی خصوصاً شکریہ ادا کیا کہ جن کے ایثار کی وجہ سے قلب شہر میں KK اسکول میں یہ کوچنگ چل سکی. حافظ محمد وسیم الدین صاحب اور حافظ محمد صادق علی صاحب اور حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب نے سب کی شال پوشی کرتے ہوئے تمام کی محنتوں سراہا اور تہنیت پیش کی.

 

مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صاحب نے اعلان کیا کہ TSTET 2023 کے نتیجہ کے بعد TRT کی کوچنگ شروع کر دی جائے گی. اور آپ ہی کی دعا پر مجلس اختتام کو پہنچی.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *