اسی سال کرائم برانچ نے اس مقدمے میں 4,590 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں واردات کی منصوبہ بندی، ملزمان کی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی دستیابی کی تفصیلات شامل ہیں۔
ذیشان اختر کی گرفتاری بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اس سے قتل کے پیچھے کی مزید گہرائیاں سامنے آئیں گی۔ ممبئی پولیس اب کینیڈا کی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ ذیشان کی حوالگی ممکن بنائی جا سکے۔
