ممتا بنرجی نے اس حملے کو مرکز کی مکمل ناکامی اور سنگین لاپروائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے حساس مقام پر سکیورٹی فورسز کی غیر موجودگی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جب اتنا بڑا دہشت گرد حملہ ہوا تو جائے وقوعہ پر نہ کوئی سکیورٹی اہلکار تھا، نہ ہی پولیس کی موجودگی تھی۔ کیا یہ لاپروائی نہیں ہے؟‘‘
یاد رہے کہ یہ حملہ 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آیا تھا، جس میں 26 افراد مارے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
