مودی حکومت کا تیسرا دور ناکام، ملک کو کمزور اور لاچار بنایا گیا: سنجے راؤت

سنجے راوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے، مگر پہلے ہی سال میں کوئی نمایاں کامیابی نظر نہیں آئی۔ صرف سیٹوں کی سیاست تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، 240 پر آ کر رُک گئے۔ باقی سب وعدے اور منصوبے ادھورے رہ گئے۔”

انہوں نے کہا کہ ’’یہ سال بظاہر ‘بے مثال’ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں ملک کی سمت اور حالت بگڑ چکی ہے۔ اس سال 26 خواتین بیوہ ہو گئیں، مگر وزیر اعظم خاموش ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *