انہوں نے کہا کہ 15 مئی تک کام مکمل کرنے کا ہدف پہلے 31 مئی، پھر 15 جون اور اب 25 جون کر دیا گیا ہے، جب کہ دہلی میں 28 جون کو مانسون کی آمد متوقع ہے۔ یادو نے دعویٰ کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے صرف 45 فیصد کام مکمل ہونے کی بات سامنے آئی ہے، جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی نے دہلی کا اقتدار سنبھالتے ہی نالوں کی صفائی اور یمنا کی تطہیر کا وعدہ کیا تھا لیکن مانسون سے صرف 20 دن پہلے صفائی کی تاریخ آگے بڑھانا دراصل اپنی ناکامی کو تسلیم کرنا ہے۔
